ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات: بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ برآمد ہونے والے آر آر نگر میں انتخابات ملتوی

کرناٹک اسمبلی انتخابات: بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ برآمد ہونے والے آر آر نگر میں انتخابات ملتوی

Fri, 11 May 2018 22:40:53    S.O. News Service

بنگلور11/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست کرناٹک میں کل 12/مئی بروز سنیچر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں، مگر آر آر نگر اسمبلی حلقہ میں کل انتخابات نہیں ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ آر آر نگرکے ایک فلیٹ میں بڑی تعداد میں جعلی ووٹر شناختی کارڈ پائے جانے کے نتیجے میںانتخابات ملتوی کردے گئے ہیں۔ 

کرناٹکا الیکشن کمیشن  نے جمعہ کو اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  آر آر نگر میں کل 12 مئی کو ہونے والے انتخابات اب 28 مئی کو منعقد کئے جائیں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 31/مئی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ  منگل کو آر آر نگر کے  ایک فلیٹ میں 10،000 جعلی ووٹر شناختی کارڈ ضبط کئے گئے تھے۔ساتھ ساتھ  یہاں  الیکٹرل رولس میں نام درج کرانے کے لئے استعمال کئے جانے والے فارم نمبر 7، کے کونٹر فائلس بھی ہزاروں کی تعداد میں  پائے گئے تھے۔بتایا جارہا تھا کہ موقع واردات پر کانگریس رکن اسمبلی این منی رتنا کے پرچے بھی ملے تھے جس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی ایس اور بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حالانکہ بعد میں  وہ فلیٹ مبینہ طور پر   بی جے پی لیڈر منجولا ننجاماری کا نکلا اور اس بات کا بھی پتہ چلا کہ  اُس  فلیٹ میں کرایہ پر رہنے والا راکیش بھی بی جے پی کا  کارکن ہیں اور وہ منجولا کا رشتہ دار ہے۔ سچائی سامنے آتے ہی  بی جے پی  کوبغلیں جھانکنا پڑا۔

کرناٹک کے چیف الیکشن آفیسر سنجیو کمار نے کہا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور ECI اسے دیکھ رہا ہے. کمیشن نے ڈپٹی انتخابی آفسر  چندر بھوشن کمار کو چھان بین کے لئے بھیجا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ چندربھوشن کمار نے  تمام جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ روانہ کی جس کی بنیاد پر اب متعلقہ اسمبلی حلقہ میں انتخابات ملتوی کردے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کل 12؍مئی کو ریاست بھر میں ایک ساتھ ایک ہی  مرحلے میں222 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ آر آر نگر اسمبلی حلقہ میں اب انتخابات 28مئی کو کرانا طئے پایا ہے، جبکہ  اس سے قبل جئے نگر اسمبلی حلقہ میں موجودہ رکن اسمبلی اور بی جے پی اُمیدوار این وجئے کمار کی ناگہانی موت کے بعد وہاں بھی انتخابات منسوخ کردئے گئے تھے۔

 ہوں گے۔


Share: